افغانستان میں طالبان حکام نے بدھ کو ایک قاتل کو اسلامی اصولوں کے تحت سرعام سزائے موت دی ہے

Taleban

افغانستان میں طالبان حکام نے بدھ کو ایک قاتل کو اسلامی اصولوں کے تحت سرعام سزائے موت دی ہے

طالبان کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ یہ سزا صوبہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں دی گئی ہے ۔ وائس آف امریکہ کے ایاز گل کی رپورٹ کے مطابق سزائے موت دیکھنے کے لیے صوبائی حکومت نے طالبان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت سینئر سویلین ، جوڈیشل اور ملٹری حکام اور عوام کو بھی دعوت دی تھی ۔ سزائے موت دیکھنے آنے والوں پر کیمرے یا موبائل فونز لانے پر پابندی تھی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق گردیز میں ہزاروں افراد کے سامنے متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے مجرم کو سینے میں تین گولیاں ماریں ۔

سزا پانے والے شخص کی شناخت محمد ایاز اسد کے نام سے ہوئی ہے جس نےطالبان سیکیورٹی فورس کے رکن کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا ۔ طالبان حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قصاص کا حکم جاری اور اسے منظور کرنے سے قبل اسلامی امارات کی تمین مرحلوں پر مشتمل فوجی عدالت نے اس کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اس کی جانچ کی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.