شیخ آصف نے دادا بھوسے کو ووٹ نا دینے کی اپیل کی۔۔۔۔۔


 شیخ آصف نے دادا بھوسے کو ووٹ نا دینے کی اپیل کی۔۔۔

اور مفتی اسماعیل کو چیلینج 

مساجد میں سولار لگانا ایک تاریخی کام اللہ شیخ آصف کو کامیاب کرے: مفتی سالک مسعود ، نئی مسجد کے ٹرسٹیان اور غربید مسجد کے مصلیان نے آصف شیخ کا استقبال کیا

فاروق سليمان وحاجي عبد المجيد بکھار والا اقبال، دودھ والا سمیت اہم شخصیات آصف شیخ کی پارٹی میں شامل چونا بھٹی پر انڈین سیکولر ^ لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا انڈین سیکولر پارٹی کے امیدوار آصف شیخ رشید کے انتخابی جلسہ عام کا انعقاد بروز اتوار کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک کیا گیا اس جلسہ عام کی صدارت مرحوم شبیر سیٹھ خانوادہ کے سربراہ آمین سردار نے کی ۔ اس موقع پر نئی مسجد کے ٹرسٹیان نے سولار پینل نصب کرنے پر آصف شیخ کا استقبال کیا یہاں نئی مسجد کے امام مفتی سالک مسعود نے کہا کہ آصف شیخ کے ذریعے شہر کی 110 مساجد و مدارس سولار سسٹم لگایا جارہا ہے۔ نئی مسجد میں بھی سولار لگانے کیلئے پورا سسٹم آچکا ہے ۔مالیگاؤں کی میں تاریخ میں کیا ہے انہوں نے شہر کی مساجد کے ذمہ داران کا بہت بڑا کام کیا ہے اور مساجد کو مالی بوجھ سے نجات دلائی ہے اللہ تعالیٰ آصف شیخ کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ۔ اس موقع پر غربید مسجد میں سولار سسٹم منظور کروانے پر مسجد کے مصلیان کرام اور ادارہ محمد بن قاسم کے ذمہ داران نے آصف شیخ کا استقبال بھی کیا

آصف شیخ نے کہا کہ جس طرح مفتی اسمعیل چھٹی پڑھنے کی بات کرتے ہیں اگر میں پڑھ دوں چھٹی تو عزت تار تار ہوجائے گی ۔ آصف شیخ نے کہا کہ محمد آباد سے لیکر چونا بھٹی بیلباغ تک کی چھٹی میرے پاس بھی آتی ہےلیکن میں نہیں چاہتا کہ میرے شہر کی اور میرے شہر کے مفتی کی عزت خراب ہو۔ آصف شیخ نے کہا کہ منہ میں زبان ہم بھی رکھتے ہیں لیکن کسی کی عزت اچھالنا ہماری تہذیب نہیں ہے ۔ یہ الیکشن اچھائی برائی کا نہیں ہے بلکہ ترجیع (تعمیر و ترقی کا الیکشن ہے ۔مفتی اسمعیل نے پانچ سال میں کوئی تعمیری کام کئے ہیں کیا، کوئی اسکول، کالج لائی؟ کوئی مدرسہ مسجد کے کیلئے جدوجہد کی؟ عید گاہ کا وال کمپاؤنڈ کیا ؟ بنکروں کیلئے کوئی اسکیم لائی نہیں کچھ بھی نہیں مفتی اسمعیل صرف عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ آصف شیخ نے کہا کہ پانچ سال تک فرقہ پرستوں کے ساتھ رہے، دادا بھسے کے آشیرواد سے چل رہے ہیں ۔ اگر مفتی اسمعیل میں ہمت ہے کہ وہ مسلمانوں کہہ دیں کہ فرقہ پرست پارٹی کے کہہ دیں ایم ایل اے دادا بھسے کو ووٹ نہ دیں ۔ میں آج کہتا ہوں کہ مسلمان دادا بھسے کو ووٹ نہ دیں اب مفتی اسمعیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھسے کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کریں ۔ آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمعیل نے شندے سرکار سے کروڑوں روپیہ لیکر مسلمانوں کی ووٹوں کا سودا کیا ۔ماں بہنوں کی دعائیں، جذبات کو فرقہ پرستوں کو فروخت کردیا آصف شیخ نے کہا کہ آگرہ روڈ کا ایک بنکر جسے بولنے کا بھی ڈھنگ نہیں ہے وہ بيوقوف کہتا ہے کہ پاورلوم پر سولار بجلی لگائیں گے تو بنکروں کو سبسڈی نہیں ملیگی آصف شیخ نے کہا کہ جب سولار لگ جائے گا تو سبسڈی کا کوئی سوال نہیں ہوگا ۔ یہ کم ظرف لوگ ہیں۔انہیں کوئی معلومات نہیں ہوتی صرف بکواس کرتے رہتے ہیں آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مساجد، مدارس اس شہر کی شناخت کیلئے بنکروں مزدوروں کی ترقی کیلئے اپنا قیمتی ووٹ مجھکو دیں 

انہوں نے کہا کہ ہم سب 23 تاریخ کو مالیگاوں کا جشن منائیں گے ۔ اس موقع پر ابوذر کانڈی والا ،رياض على ایڈوکیٹ ہدایت اللہ اسلم ،انصاری ، حافظ انیس اظہر، اعجاز عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دیا جلسہ گاہ میں چاروں طرف عوام کا جم غفیر موجود تھا۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.