بریکنگ نیوز : شان ہند کو بیٹھنا پڑے گا، مہاوکاس اگھاڑی سے اعجاز بیگ کانگریس کے امیدوار مهاوکاس اگھاڑی کا دعویٰ



Malegaonasambali

 بریکنگ نیوز شان ہند کو بیٹھنا پڑے گا، مہاوکاس اگھاڑی سے اعجاز بیگ کانگریس کے امیدوار

مہاوکاس اگھاڑی کا دعویٰ، 

اردومیڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سماجوادی کو مالیگاوں میں لڑنے  کا کوئی حق نہیں

اليكشن   مہاراشٹر میں  اسمبلی

انتخابات اپنے شاب پر آچکے ہیں ۔ ریاست میں اب بھی انڈیا الائنس اور این ڈی اے کی کچھ سیٹوں پر تنازعہ حل کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ مہاوکاس اگھاڈی کے 14 امیدوار جبکہ این ڈی اے کے 49 امیدواروں کو لیکر تبدیلی کی جانے والی ہیں ۔ اسی میں مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی کی سیٹ ہے جو مہاوکاس اگھاڑی سے کانگریس پارٹی کے امیدوار اعجاز بیگ کے حصے میں آئی ہے ۔یہ سیٹ 1951 کانگریس پارٹی کے حصے میں سے ہے ۔یہاں کانگریس کا کم سے کم 30 ہزار ووٹ بینک ہے جو ہر دور میں رہا ہے ۔ اس طرح کے جملوں کا اظہار اردو میڈیا سینٹر میں منعقده کانفرنس سے مہاوکاس اگھاڑی کے ذمہ داران نے کیا ۔ اس موقع پر کانگریس سے جمیل کرانتی مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی سے شفیق احمد، این سی پی شرد پوار گروپ سے ڈاکٹر ،انیس سلیم ،رضوی، شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی سے حمید

،خان مختار اعظمی، زین العابدین پٹھان ،عمران انجنئير، عبد الغفار شيخ وغیرہ موجود تھے

یہاں جمیل کرانتی نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈران ریاست

سطح پر کوشش کررہے ہیں مالیگاؤں کی سیٹ کانگریس کے حصے میں ہی آئی ہے تو مالیگاؤں میں

سماجوادی پارٹی کے امیدوار شان ہند کو آخری وقت میں بیٹھنا پڑے گا شان ہند کو اپنی امیدواری واپس لینا پڑے گا اور مہاوکاس اگھاڑی سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کو سپورٹ کرنا پڑے گا ۔ جمیل کرانتی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کو مہاوکاس اگھاڑی نے بھیونڈی اور گونڈی کی دو

سیٹ دے دی ہے اور اب انہوں نے

جہاں جہاں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں وہ ایک قسم کی بغاوت ہے۔ اور ہے کہ ریاستی لیڈران کی امید اورجدو جہد سے مالیگاؤں میں سماج وادی پارٹی کی امیدوار شان ہند کو بیٹھنا پڑے گا ۔انہیں اپنی امیدواری واپس لینا پڑے گا ۔ جمیل کرانتی اور شفیق کامریڈ نے کہا کہ سیاست میں کوئی دن آخری نہیں ہوتا اور ابھی وقت باقی ہے، صوبائی سطح پر بات چیت جاری ہے ہمیں امید ہے کہ ریاستی لیڈران کی کوشش جاری ہے کہ مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو امیدواری واپس لینا پڑے

گا ۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے بغاوت کی ہے ۔انہوں عوام میں مہاوکاس اگھاڑی کے نام سے

غلط فہمی بڑھایا ہے ۔ اس غلط فہمی کا اژالہ کرنے کیلئے ہم نے پریس کانفرنس لیکر وضاحت کی ہے کہ سماجوادی پارٹی کی امیدوار شان ہند مہاوکاس اگھاڑی سے تائید کردہ نہیں ہے بلکہ مہاوکاس اگھاڑی سے کانگریس پارٹی کے اعجاز بیگ امیدوار ہیں

جمیل کرانتی نے کہا کہ کانگریس کی پاکٹ ووٹ 30 ہزار ہے اور مالیگاؤں سے ہماری جیت ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب نتیجہ آئے گا تو سب کے دنگ رہے جائیں گے ہمارا امیدوار چن کر آجائے گا۔ انہوں نے اعجاز بیگ کی جیت کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا کے کئی سوالوں کا جواب بھی انہوں نے دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ آخری وقت میں شان ہند کو بیٹھنا ہی پڑے گا




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.