بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت 650 ملین ڈالر تک پہنچ گئی



کابل : افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت 650 ملین ڈالر میک پہنچ گئی ہے۔
افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے حکام کے مطابق 2024 کے پہلے 10ماہ میں بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت تقریباً ساڑھے چھ سو ملین ڈالر
تک پہنچ گئی ہے ۔

ترجمان وزارت صنعت و تجارت اخوند زادہ عبدالسلام جواد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ "2024 کے پہلے دس ماہ میں بھارت کے ساتھ افغانستان کی تجارت چھ سو پچاس ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جن میں 447 ملین بر آمدات اور
تقریباً 203 ملین در آمدات شامل ہیں ۔ "
بھارت کو افغانستان کی اہم برآمدات میں انجیر ، زعفران، کشمش، سبز زیرہ اور


بادام شامل ہیں، جب کہ بھارت سے چینی اور صنعتی خام مال در آمد کیا جاتا ہے ۔ اس سے قبل وزارت صنعت و تجارت کے حکام نے 2024 کے پہلے 9 ماہ میں افغانستان اور چین کے درمیان 548 ملین ڈالر کے لین دین کی خبر دی تھی ، جس میں 12 ملین برآمدات اور 536 ملین کی درآمدات شامل تھیں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.