نئی دہلی : کسانوں کی ایک تنظیم کیرتی کسان یونین نے جمعرات کو فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کے طور پر 5 لاکھ روپے کا عطیہ دیا اور وہاں جاری تنازعات کی وجہ سے مشکل وقت کا سامنا کرنے والے لوگوں کے ساتھ پیجستی کا اظہار کیا ۔
تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کے ایک وفد نے یہاں فلسطینی سفارت خانے میں ہندوستان کے سفیر عبد الرزاق ابو جزر سے ملاقات کی اور رقم عطیہ کی۔ یونین نے مغربی ایشیا میں مستقل جنگ بندی کے حق میں آواز اٹھائی ہے اور اقوام متحدہ سے مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل تلاش کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ اس دوران کیرتی کسان یونین کے صدر نر بھائی سنگھ ڈھوڈ کیے ، جنرل سکریٹری راجندر سنگھ دیپ سنگھ والا ، پریس سکریٹری رامندر سنگھ پٹیالہ ، نائب صدر جتیندر سنگھ چھینہ اور خزانچی جسوندر سنگھ جھا بیل والی موجود تھے ۔
بعد ازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ انسانی تہذیب کی تاریخ کی سب سے خوفناک نسل کشی اسرائیل کی جانب سے امریکا جیسی بڑی طاقتوں کے اکسانے پر کی جارہی ہے ، جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ۔
یونین کے صدر نے کہا کہ "ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ، اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کی جاری نسل کشی انسانی تہذیب کی تاریخ کا سیاہ باب ہے ۔ بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی تصویر میں اور کھنڈرات میں تبدیل عمارتیں دل دہلا دینے والے مظالم کی داستان بیان کرتے ہیں، رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو خوراک، پانی، بجلی اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے بھی محروم کر دیا گیا ہے ۔ کیرتی کسان یونین کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرے اور جاری تنازعہ کے پائیدار اور پر امن حل کے حصول کے لیے کام کرے ۔
سکھ برادری کی تاریخ سے متوازی نقشہ کھینچتے ہوئے ، بشمول تقسیم کے دوران تشد داور 1984 کے سکھ مخالف فسادات، یونین نے فلسطینی عوام کے دکھوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ کیرنی کسان یونین نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے اور فلسطین کے مستقل جنگ بندی اور طویل مدتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے ۔
انہوں نے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا موازنہ نازی حکومت کے دوران یہودیوں پر ہونے والے مظالم سے کیا ۔ کیرتی کسان یونین نے شر و منی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی اور دیگر تنظیمیوں سے غزہ کے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی مزید اپیل کی ۔