دار العلوم دیو بند کی مجلس عاملہ کا ایک روزہ اجلاس اہم تجاویزکے ساتھ اختتام پذیر




Deoband


دار العلوم دیو بند کی مجلس عاملہ کا ایک روزہ اجلاس اہم تجاویزکے ساتھ اختتام پذیر عالمی شهرت یافته دینی دانشگاه دارالعلوم دیوبند کی مجلس عاملہ کا ایک روزہ اجلاس متعدد امور پر غور و خوض اور سابقہ کارروائی کی توثیق کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں دو نشستوں پر منعقدہ ہوئے مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابقہ شوری کی کارروائی کی خوانگی عمل میں آئی اور خوانگی کے دوران زیر غور مسائل پر غور کیا گیا اور متعدد فیصلوں اور امور کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری مشورے طے پائے ۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں حسب معمول سابقہ اجلاس مجلس شوری کی کارروائی کی خوانگی عمل میں آئی اور خوانگی کے دوران زیر غور مسائل پر بھی غور کیا گیا ساتھ ہی نظام تعلیم و تربیت اور آمد و خرچ پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں مجلس تعلیمی کی رپورٹ پیش کی گئی اور تعلیم سے متعلق امور پر اہم فیصلے لئے گئے ، اجلاس میں دارالعلوم کے تعمیری و انتظامی امور پر بھی غور و خوض کیا گیا اور ضروری فیصلے لئے گئے ساتھ ہی ادارہ کے شعبہ محاسبی، تنظیم و ترقی سمیت متعدد شعبوں کے نظماء کی رپورٹوں پر بھی غور فکر کیا گیا۔ دوران اجلاس سابقہ شوری کے فیصلوں خاص طور پر ادارہ کے طلبہ کے لئے ہاسٹل کی تعمیر ، دارالعلوم دیوبند کی وقت املاک کے تحفظ اور طلبہ کے وظائف جیسے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران کے مطابق مجلس عاملہ کا یک روزہ اجلاس مہمان خانہ میں منعقد ہوا، جس میں سابقہ کارروائی کی توثیق عمل میں آئی، اس دوران تعلیمی و انتظامی تجاویز کی منظوری کے ساتھ ملک و ملت کے لئے دعاء کی گئی ۔




اجلاس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر مدرسین مولانا سید ارشد مدنی ، سابق رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل القاسمی ، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا انوار الرحمان بجنوری اور مولانا محمود راجستھانی نے شرکت کی جبکہ م مفتی اسما عیل مالیگاؤں اور مولانا ملک ابراہیم کسی عذر کی وجہ سے شریک مجلس نہیں ریے

  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.