درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیانات سے ہندوستان کے سیکولر ریاست ہونے کے امیج اور ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ دنیا میں ہندوستان کی یہ ساکھ آئین نے بنائی ہے جس کی چیف منسٹر نے کھلی خلاف ورزی کی ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ کے یہ بیانات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 اور تعزیرات ہند کے کئی سیکشنز کی خلاف ورزی کرتے ہیں
۔خیال رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’’اب، کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا۔ مساجد نے اپنے مائیک ہٹا لیے ہیں۔ آئندہ 5 برسوں میں لوگ مساجد کی اذانوں کو بھول جائیں گے۔’’
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں اس قسم کے بیانات نہ دینے کے لئے پابند کیا جائے۔
ویڈیو سنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 👇👇👇👇
https://x.com/HateDetectors/status/1792272029372059657?t=dCQL6TewPxsZpW9V3aIEKA&s=08