’اگنی پتھ‘ فوج اور نوجوانوں کی بے عزتی ہے، مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی اسے منسوخ کریں گے: راہل گاندھی

  


راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اگنی پتھ منصوبہ ہندوستانی فوج اور ملک کی حفاظت کرنے کا خواب دیکھنے والے بہادر نوجوانوں کی بے عزتی ہے۔‘‘

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے فوج میں بھرتی کے قلیل مدتی منصوبہ ’اگنی پتھ‘ کو فوج اور ملک کی حفاظت کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کی بے عزتی قرار دیتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے ساتھ ہی اس منصوبہ کو فوری اثر سے منسوخ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم مودی کے دورۂ بہار کے موقع پر کانگریس نے کیے وزیر اعظم سے 3 سوالات، یاد دلائے 3 وعدے

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں بھی اگنی پتھ منصوبہ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ آج اس سلسلے میں راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اگنی پتھ منصوبہ ہندوستانی فوج اور ملک کی حفاظت کرنے کا خواب دیکھنے والے بہادر نوجوانوں کی بے عزتی ہے۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ منصوبہ ہندوستانی فوج کے ذریعہ نہیں بنایا گیا ہے، بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں تیار کیا گیا ہے جسے فوج پر تھوپ دیا گیا ہے۔

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’شہیدوں کے ساتھ دو طرح کا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ ہر شخص جو ملک کے لیے جان کی قربانی دیتا ہے اسے شہید کا درجہ ملنا چاہیے۔‘‘ وہ اپنے پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’اپوزیشن اتحاد انڈیا کی حکومت بنتے ہی ہم اس منصوبہ کو فوراً رد کر پرانے مستقل بھرتی کے عمل کو پرھ سے نافذ کریں گے۔‘‘

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.