کچھ دنوں سے یہ بات گشت کررہی ہے کہ مولانا عمرین محفوظ رحمانی پارلیمنٹ الیکشن میں امید واری کرنے والے ہیں کل ان کا وضاحتی بیان آیا
اس بیان سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کے وہ بشاشت کے ساتھ سیاست میں آنے کے لیۓ تیار ہیں
بعد ازیں انہوں نے کہا ہے کہ مشورہ کرکے آپ لوگوں کو بتایا جاۓگا انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاست کوئی بری چیز نہیں اور میں اچھی طرح سے سیاست کو جانتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
بھی ذہن نشین رہے کہ بندہ مفتی اسماعیل صاحب قاسمی اور ڈاکٹر خالد پرویز سے بذریعہ فون رابطہ کرکے معلوم کیا ہے دونوں حضرات نے کہا ہے کہ مجلس کے ذمہ داروں سے کوئی بات نہیں اس معاملے میں ۔۔۔۔۔
بہت جلد مجلس کی جانب سے منتخب امیدوار کا اعلان کردیا جائے گا
ممکن ہے مجلس کی ہائی کمان خود مالیگاؤں تشریف لائے اور دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ سے اپنے امیدوار کا اعلان کرے کیونکہ ابھی تک مجلس کے ذمہ داران کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جس میں م عمرین محفوظ رحمانی کو امیدواری کی حامی بھری گئی ہو
یاد رہے کہ عمرین محفوظ رحمانی نے کہا ہے کہ مجھ کو کئی پارٹیوں سے آفر آیا ہے اور میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر کے اعلان کروں گا کہ مجھے کس پارٹی سے امیدواری کرنا ہے