G7 ممالک کا اسرائیل کی حمایت، ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ



روم: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد جی-7 ممالک کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے اسرائیل کو اپنی مکمل حمایت کی پیشکش کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد جی-7 ممالک امریکا، جاپان، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور کینیڈا کے سربراہان کے ورچوئل اجلاس میں ایران کی مذمت کی گئی اور اسرائیل سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔


اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر حملے سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوا۔ ایران اور اس کے پراکسی حملے بند کریں ورنہ سخت پابندیوں کے لیے تیار رہیں۔


یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، انتونیو گوتریس کی ایران اور اسرائیل کو تحمل کی تلقین


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ ایران پر ڈرون اور میزائل پروگراموں سمیت اضافی پابندیاں عائد کرسکتے ہیں۔


جی-7 ممالک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک غزہ بحران کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط کریں گے جس میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے علاوہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور ضرورت مند فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.