بریکینگ نیوز: اجمیر میں مسجد میں گھس کر امام کا قتل

 


نئی دہلی۔ ریاست راجستھان کے اجمیر میں پیش آئے وحشیانہ واقعہ میں مسجد کے امام صاحب کاقتل کر دیا گیا۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح رام گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک مسجد میں گھس کر امام صاحب کی جان لے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق صبح تقریبا تین بجے خان پورہ کنچن نگر میں واقع محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش حملہ آور داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں کے امام مولانا محمد ماہر کا لاٹھیوں سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔اتر پردیش کے رامپور سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ امام صاحب گزشتہ سات سال سے اس مسجد میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے.

وہ مسجد کے ہی کمرے میں رہا کرتے تھے۔ گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں مسجد کے امام صاحب کے انتقال کے بعد مولانا محمد ماہر امامت کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔

قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا اس واقعہ کے بعد علاقے کے عوام میں برہمی کی لہر پائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور چھان بین کر رہی ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.