لوک سبھا انتخابات LIVE: صبح 12بجے تک کس ریاست میں کتنے فیصد ووٹنگ درج کی گئی!



صبح 12بجے تک کس ریاست میں کتنے فیصد ووٹنگ درج کی گئی؟

الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 11 بجے تک جزائر انڈمان نکوبار میں 21.82 فیصد، اروناچل پردیش میں 19.34 فیصد، آسام میں 27.22 فیصد، بہار میں 20.42 فیصد، چھتیس گڑھ میں 28.12 فیصد، جموں و کشمیر میں 22.60 فیصد، لکشدیپ میں 16.3 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔


اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 30.46 فیصد، مہاراشٹر میں 19.17 فیصد، منی پور میں 25.84 فیصد، میگھالیہ میں 33.12 فیصد، میزورم میں 27 فیصد، ناگالینڈ میں 23.28 فیصد، پڈوچیری میں 28.10 فیصد، راجستھان میں 22.51 فیصد، سکم میں 21.20 فیصد، تمل ناڈو میں 23.72، تریپورہ میں 34.54 فیصد، اتر پردیش میں 25.20 فیصد، اتراکھنڈ میں 24.83 فیصد اور مغربی بنگال میں 33.56 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

لوک سبھا انتخابات: پہلے مرحلے کے تحت 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ جاری

لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے تحت 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوں پر ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس مرحلے میں 1600 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 9 مرکزی وزراء، 2 سابق وزرائے اعلیٰ اور ایک سابق گورنر شامل ہیں۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی، جو کہ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ آج اروناچل پردیش اور سکم کی 92 اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 16.63 کروڑ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں 8.4 کروڑ مرد اور 8.23 ​​کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔ ان میں سے 35.67 لاکھ ووٹر ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں، جبکہ 20 سے 29 سال کی عمر کے ووٹروں کی تعداد 3.51 کروڑ ہے۔ ان کے لیے 1.87 لاکھ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

مظفرنگر میں 12.1 فیصد، بجنور میں 9.3 فیصد پولنگ

پہلے مرحلے کے تحت اتر پردیش کی 8 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ مظفرنگر میں صبح 9 بجے تک 12.1 فیصد پولنگ درج گیا، جبکہ بجنور میں 9.3 فیصد پولنگ درج ہوا۔ اس کے علاوہ سہارنپور میں 11 فیصد، مرادآباد میں 11.76 فیصد، کیرانہ میں 9.2 فیصد، نگینہ میں 13.9  فیصد اور پیلی بھیت میں 13.36 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔

آئین، سیکولرازم اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے صد فیصد ووٹنگ کریں: ارشد مدنی

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ووٹروں سے صد فیصد ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے۔ آئین، سیکولرازم اور جمہوریت کی حفاظت کے لئے صد فیصد ووٹنگ کریں۔‘‘

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.