04 رمضان المبارک ۱٤٤٥ھ
15/ 03/ 2024
الیکٹورل بانڈ کا ڈیٹا جاری، اب الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر آپ بھی دیکھ سکتے ہیں کس پارٹی کو ملا کتنا چندہ
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی بانڈز کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کس پارٹی کو کتنا ڈونیشن ملا ہے۔ الیکٹورل بانڈ معاملہ میں الیکشن کمیشن نے ایس بی آئی کی طرف سے بھیجے گئے ڈیٹا کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اس طرح الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بدھ کو داخل ایک تعمیل حلف نامہ میں سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے انتخابی بانڈز پر ڈیجیٹل ڈیٹا الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو سونپ دیا ہے۔ایس بی آئی کے چیئرمین کی طرف سے دیئے گئے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو کاروباری اوقات کے اختتام سے پہلے آئینی بنچ کے فیصلے کے مطابق سبھی ضروری تفصیلات کے ساتھ دو پی ڈی ایف فائلوں پر مشتمل ایک مہر بند لفافہ الیکشن کمیشن کے حوالے کیا گیا تھا۔ ایک فائل میں ان لوگوں کی تفصیلات تھیں جنہوں نے انتخابی بانڈز خریدے تھے اور دوسری فائل میں ان سیاسی جماعتوں کے نام تھے جنہوں نے یہ بانڈز کیش کرائے
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○