وزیراعظم مودی وارانسی سے لڑیں گے الیکشن، لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری

 

MODIJI


 21 شعبان المعظم ۱٤٤٥ھ 

 03/ 03/ 2024

وزیراعظم مودی وارانسی سے لڑیں گے الیکشن، لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق بی جے پی نے کل 17 ریاستوں سے 195 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ سبھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ونود تاوڑے نے بتایا کہ اتر پردیش سے 51، مغربی بنگال سے 20، مدھیہ پردیش سے 24، گجرات سے 15، راجستھان سے 15، کیرالہ سے 12، تلنگانہ سے 9، آسام سے 11، جھارکھنڈ سے 11، چھتیس گڑھ سے 11، دہلی سے 5، جموں و کشمیر سے 2، اروناچل پردیش سے 2، گوا سے 1، تریپورہ سے 1، انڈمان نکوبار سے 1 اور دمن اور دیو سے ایک امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ،ونود تاوڑے نے کہا کہ 29 فروری کو مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور جے پی نڈا کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی۔ میٹنگ کے دوران 16 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 195 سیٹوں کے لیے بی جے پی امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.