شہر Dysp تیغبیر سنگھ سندھو و خصوصی اسکواڈ کی 2 بڑی کاروائی ، مالدا شیوار علاقے س عمران خان عرف شیٹی دیسی پستول و 2 زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار ، جونا آگرہ روڈ سے نقشب احمد و سلمان شاہ 1 پستول ، 2 کارتوس و لوکھنڈی چھورے کے ساتھ گرفتار

 

MALEGAON

مالیگاؤں / ناسک ضلع ایس پی وکرم دیشمانے ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی تیغبیر سنگھ سندھو کے خصوصی اسکواڈ میں شامل پولیس نائیک عمران سیّد ، پولیس کانسٹبل دنیش شیراوتے ، سچن بیداڑے ، سندیپ ڈانگرے ، و پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے افسر و عملدار نے 29 فروری 2024 کو ڈی واے ایس پی تیغبیر سنگھ سندھو کو ملی خفیہ خبر کی بنیاد پر پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مالدا شیوار پل کے نیچے کسی جرم کے ارادے سے موجود ملزم عمران خان عطاء اللہ خان عرف شیٹی عمر 27 سال ساکن داتار نگر 60 فٹی روڈ مالیگاؤں کو حراست میں لیتے ہوئے اسکے قبضے 26 ہزار روپے مالیت کی دیسی پستول اور 2 زندہ کارتوس برآمد کیا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملزم شیٹی کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 42/2024 قلم 3/25 ہندوستانی ہتھیار قاعدہ قلم آرم ایکٹ کے تحت کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

دوسری کاروائی : 29 فروری 2024 کو شہر ڈی وائے ایس پی تیغبیر سنگھ سندھو کو ملی خفیہ خبر کی بنیاد پر خصوصی اسکواڈ میں شامل ملازمین نے پنچ کی موجودگی میں سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جونا آگرہ روڈ پاور ہاوس کے پاس کسی جرم کو انجام دینے کے مقصد سے موجود ملزم (1) نقشب احمد مزمل حسین عمر 21 سال ساکن گلی نمبر 13 اسلامیہ کالونی مالیگاؤں ۔ (2) سلمان شاہ حسن شاہ 30 سال ساکن گھر نمبر 67 گلی نمبر 10 سلامت آباد مالیگاؤں کو حراست میں لیتے ہوئے انکے پاس سے 31 ہزار 2 سو روپے مالیت کی ایک دیسی ساختہ کی پستول ، 2 زندہ کارتوس ، ایک لوہے کا چھورا برآمد کیا ، اس معاملے میں نقشب احمد اور سلمان شاہ کے خلاف سٹی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 82/2024 قلم ہندوستانی ہتھیار قاعدہ قلم آرم ایکٹ 3/25 کے و 4/25 کے تحت مقدمہ کیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.