ایس کے ایم کے ترجمان نے کہا کہ کسان اپنی فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک قانون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
چنڈی گڑھ: سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی کال پر سیکڑوں کسان جمعرات کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ‘کسان مزدور مہاپنچایت’ کے لیے جمع ہوئے۔
ایس کے ایم کے ترجمان نے کہا کہ کسان اپنی فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک قانون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کسانوں اور زرعی کارکنوں کے لیے وہ پنشن اورزرعی قرضوں کی معافی کے لئے سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
حکومت نے رام لیلا میدان میں ٹریکٹر ٹرالیاں نہ لانے اور مارچ نہ کرنے کی شرط پر پانچ ہزار کسانوں کومہاپنچایت منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔