جانبداری کرنے والے حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے‘: چیف الیکشن کمشنر
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق لوک سبھا الیکشن کو ’لالچ سے پاک‘ یقینی بنانے اور تمام سیاسی پارٹیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام ضلع مجسٹریٹس اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو جانبداری کرنے والے حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ہفتہ کو لکھنؤ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے لیے یکساں مواقع یقینی بنانے اور جانبداری کرنے والے حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے سبھی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○