بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کا سیاست سے سبکدوشی کا اعلان
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سیاست کی دنیا سے ایک انتہائی چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، 'میں نے معزز پارٹی صدر جے پی نڈا سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے میری سیاسی ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ میں اپنے آنے والے کرکٹ پر توجہ مرکوز کر سکوں۔ میں پی ایم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے لوگوں کی خدمت کا موقع دیا۔ جے ہند۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○