دہلی:15/ مارچ ۔ الیکشن کمیشن 2024 کے لوک سبھا اور ودھان سبھا عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے کل 16 مارچ کو سہ پہر 3 بجے ایک پریس کانفرنس کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر اس کی معلومات دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوا۔ اس ملاقات کے بعد کل ایک پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا۔ کمیشن کی میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے حساس علاقوں اور ریاستوں میں تعیناتی کے لیے ضروری افرادی قوت کی تعداد کا جائزہ لیا گیا ہے۔
تمام پارٹیوں نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی، کانگریس، ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کی فہرستوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 2019 میں عام انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی کے درمیان سات مرحلوں میں ہوئے اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوئی تھی۔
اپوزیشن جماعتیں این ڈی اے کے خلاف انڈیا الائنس بنانے کے لیے اکٹھی ہو گئی ہیں۔ انڈیا الائنس کی سیٹ ایلوکیشن کے حوالے سے ابھی میٹنگز جاری ہیں۔