وقف قانون منسوخ کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا

 


نئی دہلی:8/فروری( ایجنسیز)قارئین کو حیرت ہوگی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(حکمران پارٹی) کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ‘ پارلیمنٹ میں ایک پرائیوٹ بل پیش کیا جو پارلیمنٹ نے مباحث کے لئے قبول کرلیا۔بل کے مطابق ہندوستان میں دفاعی اداروں‘ ریلوے کے بعد سب سے زیادہ اراضی وقف بورڈ کے قبضہ میں ہے۔ بل کے مطابق اگر کوئی جائیداد درجِ رجسٹر وقف ہو تو دعویدار کو ثابت کرنا پڑے گا کہ یہ اراضی اس کی ملکیت ہے۔



وقف بورڈ پر کوئی بارِ ثبوت نہیں۔ یہ قانونی موقف غیر دستوری اور غیرقانونی ہے لہٰذا وقف ایکٹ1995 ء کو منسوخ کردینا چاہیے۔علاوہ ازیں وراثت ٹیکس قانون بھی منظور ہوگا تاکہ ہر صاحبِ جائیداد کی موت کی صورت میں اس کے ورثاء پر تیس تا ساٹھ فیصد جائیداد کی مالیت پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔



اگر موجودہ حکومت اپنے تیسرے دور میں داخل ہوتی ہے تو یونیفارم سیول کوڈ بھی لاگو ہوگا اور مسلمانوں کی حیثیت دوم درجہ کے شہریوں جیسی ہوجائے گی۔



سب شہادت کے ہیں آثار چنا جور گرم ۔ جوشؔ

خداوندا ! یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں

کہ درویشی بھی عیّاری ہے سلطانی بھی عیّاری


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.