عالم اسلام غزہ: روزانہ اوسطاً 10 سے زائد بچے ایک یا دونوں ٹانگوں سے ہو رہے ہیں محروم





 10/فروری/2024(فکروخبر/ذرائع)بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کی سربراہ این سکیلٹن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کوئی بھی بچہ خوف، درد اور بھوک سے محفوظ نہیں ہے۔سکیلٹن نے نشاندہی کی کہ "غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ہزاروں بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہزاروں اپنے اعضا سے محروم ہیں اور بڑی تعداد میں بچے اپنے والدین کو کھو چکے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سے روزانہ اوسطاً 10 سے زائد بچے ایک یا دونوں ٹانگوں سے محروم ہو رہے ہیں۔شہداء میں اکثریت بچوں پر مشتملوزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد تقریباً 27.9 ہزار ہو گئی ہے (جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے) اور زخمیوں کی تعداد 67.4 ہزار ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اسرائیلی جارحیت کے 126 ویں دن کہا کہ "اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 27,947 شہید اور 67,459 زخمی ہوئے ہیں"۔القدرہ کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا، جس میں 107 شہید اور 142 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا، "ابھی بھی بہت سے زخمی اور شہیدا ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں اور قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے"

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.