ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں، غزہ میں مارے جا رہے ہیں‘: پرینکا گاندھی
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد کا پیغام دیا، لیکن ان کے اس پیغام میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں غزہ کے اندر شہید ہونے والے لوگوں کا ذکر کیا۔فلسطینیوں کیلئے 2023خوفناک سال، 22500 شہادتیں، پرینکا گاندھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق آواز اٹھاتی رہی ہیں اور غزہ پر حملوں کے حوالے سے مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں ایک طرف لوگ نئے سال کا جشن منا رہے ہیں اور آتش بازی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف غزہ میں کھنڈرات اور دھماکوں کو دکھایا گیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○