ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے ’گریجویٹ انجینئر ٹرینی ‘پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد پیٹرو کیمیکل سے نئی توانائی تک تمام شعبوں میں گریجویٹ انجینئرز کو بھرتی کرنا ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، ریلائنس نے گریجویٹ انجینئر ٹرینی ( جی ای ٹی) 2024 پروگرام کے نام سے ہندوستان بھر سے نوجوان انجینئروں کے لیے اپنی داخلہ سطح کی بھرتی مہم شروع کی ہے۔ اس کا مقصد کاروباری شعبوں میں کلیدی تکنیکی کرداروں کے لیے نوجوان، اعلیٰ صلاحیت کے حامل انجینئرنگ ٹیلنٹ کو بھرتی کرنا ہے۔