اسرائیل کو حماس سربراہ کی شہادت کی قیمت چکانی ہوگی: حزب اللہ

اسرائیل کو حماس سربراہ کی شہادت کی قیمت چکانی ہوگی: حزب اللہ
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق گزشتہ روز حماس کے نائب سربراہ سینئر رہنما صالح العروری کی اسرائیل ڈرون حملے میں موت کے بعد حزب اللہ نے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ 2جنوری کو اسرائیلی ڈرون سے بیروت کے جنوبی علاقے دانیہ میں واقع حماس کے دفتر پر رات گئے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں صالح سمیت 6افراد مارے گئے۔س حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اسرائیلی فورسز سے رابطے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔بعدازاں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ لبنانی سرزمین پر کسی بھی گروہ یا مزاحمتی دھڑے کی طرف سے ٹارگیٹیڈ حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.