واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق پور میں تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک بار پھر نئے سال کے پہلے دن ریاست کے تھوبل میں چار لوگوں کو مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس تشدد میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد وادی کے اضلاع میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا۔تھوبل ضلع کے مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کا ایک گروپ، جن کی شناخت ابھی باقی ہے، بھتہ خوری کے لیے خودکار ہتھیاروں کے ساتھ آیا تھا۔واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کی اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی حکام نے بتایا کہ تازہ تشدد کے بعد تھوبل، مشرقی امپھال، مغربی امپھال، کاکچنگ اور بشنو پور اضلاع میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○