ایک عبرت ناک واقعہ ...

🤲 🤲 🤲



ایک عبرت ناک واقعہ  ...


علامہ ابن کثیر اللہ نے ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ بصرہ میں ایک شخص تھا جس کا نام ابوسلامہ تھا ۔ یہ شخص نہایت بیباک اور بے غیرت تھا ۔ اس کے سامنے مسواک کے فضائل کا ذکر آیا تو اس نے غصے میں قسم کھا کر کہا کے میں مسواک کوا پنی سرین میں استعمال کروں گا ۔ چنانچہ اس نے مسواک کوا پنی سر ین میں گھوما کر رکھنے کی قسم کو پورا کیا ۔ اس طرح اس نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم  کی سنت کی توہین اور بے ادبی کی  ۔ اس بے حرمتی اور بے ادبی کا انجام یہ ہوا کہ ٹھیک نو مہینے کے بعد اس کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوئی اور ایک بدشکل جانورجنگلی چو ہے جیسا اس کے پیٹ سے پیدا ہوا ۔ جس کی ایک بالشت چارانگلی کی دم ، چار پیر ، مچھلی جیسا سر اور چار دانت باہر کی جانب نکلے تھے ۔ پیدا ہوتے ہی یہ جانور تین بار چلا یا ۔ جس پر اس کی بچی آگے بڑھی اور سر کچل کر اس جانور کو بلاک کردیا تیسرے دن یہ شخص بھی مر گیا ۔ اس آدمی کا کہنا تھا کہ اس جانور نے مجھ کو اور میری آنکھوں کو کاٹ دیا ہے ۔ اندازہ لگائیں کہ سر کار دو عالم  صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پر حق تعالی اس دنیا میں ہی کیسی عبرتناک سزا دیتے ہیں ۔ ( بکھرے موتی : ا / ۱۲۴ )




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.