: آج سے شروع ہوگاپارلیمنٹ کابجٹ سیشن، صدرجمہوریہ ہندکاہوگا خطاب پرہلاد جوشی نے کہا کہ 9 فروری کو ختم ہونے والے 17ویں لوک سبھا کے اس مختصر سیشن کا اہم ایجنڈا صدر جمہوریہ کا خطاب، عبوری بجٹ کی پیشکشی اور صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اس کا جواب ہے ۔






 بجٹ سیشن 2024: موجودہ لوک سبھا کا آخری بجٹ اجلاس آج یعنی بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ موجودہ لوک سبھا کا یہ آخری اجلاس ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپریل۔مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کریں گی ۔ نئی حکومت چارج سنبھالنے کے بعد مکمل بجٹ پیش کیاجائیگا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے منگل کو منعقدہ آل پارٹی میٹنگ میں کہا کہ سیتا رمن جموں و کشمیر کا بجٹ بھی پیش کریں گی، جہاں صدر راج ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.