نئی دہلی : 15 ریاستوں کی 56 سیٹوں کے لئے راجیہ سبھا کے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن (ای سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ یہ سبھی سیٹیں اپریل میں خالی ہو رہی ہیں، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 56 سیٹیں خالی ہو رہی ہیں۔ راجیہ سبھا کی ان خالی نشستوں پر 27 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے یہ انتخابات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اگلے چند مہینوں میں ملک میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں۔