شہر کا معروف تعلیمی ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کے زیرِ اہتمام "آل مالیگاؤں انٹر نرسری اینڈ کنڈر گارٹن ڈرائنگ کمپٹیشن" کا انعقاد مورخہ 31 دسمبر بروز اتوار کو دارالعلم کیمپس (واقع درے گاؤں) میں کیا جارہا ہے۔ جس میں شہر کی اردو اور انگریزی میڈیم کی اسکولوں کی نرسری، جونئر کے جی اور سینئر کے جی کلاسیس کے ننھے منے بچے شریکِ مقابلہ ہوں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد مقابلہ ہوگا۔ جس میں شرکت کے لیے شہر کی تقریباً 58 اسکولوں کو سرکیولر روانہ کیے گئے ہیں۔
مقابلے میں شریک تمام ہی اسکولوں کے انچارج ٹیچرس درج ذیل ہدایات بغور نوٹ فرمالیں۔
>> استقبالیہ کاونٹر پر انٹری صبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے کے درمیان ہوگی۔ مقابلے کا وقت صبح 12 بجے سے 1 بجے تک طے ہے۔
>> کمپٹیشن میں شریک تمام طلبہ کو اسکول یونیفارم میں آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔
>> رنگ بھرنے کے لیے صرف پینسل کلر (Pencil Colour) کی اجازت ہے۔ منتظمینِ مقابلہ کی جانب سے ڈرائنگ شیٹ دی جائے گی۔ پینسل کلر اور دیگر لوازمات اپنے ساتھ لے کر آنا ہوگا۔ استقبالیہ کاونٹر پر لوازمات check کیے جائیں گے۔
>> مناسب ہوگا کہ بچے اپنے ساتھ واٹر بوتل بھی لے کر آئیں۔
>> وقت کی پابندی لازمی ہے۔
دارالعلم اسکول کی جانب سے تمام ہی اسکولوں کے طلبہ اور ان کے ذمہ دار اساتذہ کو اسکول کیمپس میں خوش آمدید اور نیک خواہشات۔
اس کمپٹیشن میں تعلیمی میدان سے وابستہ چنندہ شخصیات بطورِ مہمانِ خصوصی مدعو ہیں۔
مزید رہنمائی کے لیے برکتی محمد مصطفی سر (کمپٹیشن کوآرڈینیٹر) سے اس نمبر پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ 8149365737
منجانب : ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، مالیگاؤں۔